دالبندین کے مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد
سی ٹی ڈی اور اے این ایف نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی، مقدمہ درج
بلوچستان کے علاقے دالبندین میں انسداد دہشت گردی فورس اور اے این ایف نے مشترکہ کارروائی کر کے ایک گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی اور اے این ایف نے دالبندین کے علاقے خالق آباد کے ایک گھر میں تخریب کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تاہم وہاں سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔
چھاپے کے دوران گھر سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر کے فورسز نے دہشت گردی کی تلاش شروع کردی۔