ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ سری لنکن روپے سے بھی نیچے

پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر آ گیا، رپورٹ

پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر آ گیا، رپورٹ۔ فوٹو: فائل

نگران حکومت آنے کے بعد ڈالر قابو سے باہر ہو گیا، ڈالر اور غیر ملکی کرنسیوں کے سامنے پاکستانی روپیہ گراوٹ کا شکار ہے۔

پاکستان روپے کی بے قدری اور امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے، مئی کے بعد پاکستانی روپے کی قدر سری لنکن روپے سے کم ہو گئی،ڈالر 320 سری لنکن روپے اور 324 پاکستانی روپے کے برابر ہو گیا۔

مئی میں ایک ڈالر 305 پاکستانی روپے اور 304 سری لنکن روپے کے برابر تھا،پاکستان تین ماہ کے دوران جنوبی ایشیا کی بدترین کرنسی بن گئی، تین ماہ میں بھارتی روپے 25 پیسے بہتر ہوا اور 82.75 روپے کے برابر ہو گیا، انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 9 پیسے مہنگا ہوکر 305 روپے سے زائد کا ہو گیا۔


یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی پرواز بلند تر؛ اوپن مارکیٹ 323، انٹربینک میں 305 روپے سے تجاوز کرگیا

ڈالر کے مقابلے میں افغان کرنسی میں 6 افغانی بہتری،ایک ڈالر 81 افغانی کے برابر ہو گیا،علاوہ ازیں عالمی اقتصادی جریدے ٹریڈنگ اکنامکس میں جاری ہونے والی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان مہنگائی سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں 18ویں نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

عالمی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل اضافہ ہونے سے یہ شرح 28.3 فیصد تک پہنچ چکی ہے، جبکہ نائیجیریا میں مہنگائی کی شرح 24.08 فیصد اور لاس میں 27.8 فیصد ہے۔

ٹریڈنگ اکنامکس کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ افغانستان میں مہنگائی کی شرح سب سے کم منفی 6.5 فیصد رہی ہے جبکہ ایشیائی ممالک میں پاکستان مہنگائی کے اعتبار سے چوتھے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔
Load Next Story