
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ایف بی آرکو اگست کے مہینے میں 2ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا،جس پرعمل درآمد نہ ہونے کے سبب قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں پی آئی اے کو8ارب روپے اداکرنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، پروازیں متاثر
ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ الگ اکاؤنٹ کھول کرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم کا غلط استعمال کیا،اس وقت پی آئی اے کے 26اکاؤنٹس منجمد ہیں۔
ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق اکاؤنٹ منجمند ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے،پی آئی اے کے بند اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔