ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد کردیے

پی آئی اے انتظامیہ نے ایف بی آر کو اگست میں2ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا

پی آئی اے انتظامیہ نے ایف بی آر کو اگست میں2ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا۔ فوٹو: فائل

ایف بی آر کا پی آئی اے کے خلاف ایکشن، قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس دوبارہ منجمد کردیے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے ایف بی آرکو اگست کے مہینے میں 2ارب روپے ادائیگی کا وعدہ کیا تھا،جس پرعمل درآمد نہ ہونے کے سبب قومی ایئرلائن کے اکاؤنٹس منجمد کردیے،فیڈرل ایکسائزڈیوٹی کی مد میں پی آئی اے کو8ارب روپے اداکرنے ہیں۔


یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس منجمد کردیے، پروازیں متاثر

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ الگ اکاؤنٹ کھول کرفیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی رقم کا غلط استعمال کیا،اس وقت پی آئی اے کے 26اکاؤنٹس منجمد ہیں۔

ترجمان پی آئی اے عبداللہ خان کے مطابق اکاؤنٹ منجمند ہونے سے پی آئی اے کا فلائٹ آپریشن متاثر نہیں ہوگا، حکومتی سطح پر رابطہ ہے،پی آئی اے کے بند اکاؤنٹس جلد بحال ہو جائیں گے۔
Load Next Story