ایشیاکپ پاک بھارت مقابلے میں بارش کے 70 فیصد امکانات

حیرت انگیز طور پر 102.55 ملی میٹر بارش کی بھی پیشگوئی

حیرت انگیز طور پر 102.55 ملی میٹر بارش کی بھی پیشگوئی (فوٹو: فائل)

ایشیاکپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 ستمبر کو شیڈول مقابلے سے قبل محکمہ موسمیات نے 70 فیصد بارش کی توقع کی پیشگوئی کردی۔

برطانوی نشتریاتی ادارے (بی بی سی) کے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق کینڈی میں رواں ہفتے بارش کی توقع 70 فیصد سے زائد ہے جبکہ حیرت انگیز طور پر 102.55 ملی میٹر بارش کی پیشگوئی بھی کی گئی ہے۔

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ہفتے کو کینڈی میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم بارش کے باعث میچ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے جبکہ پریکٹس سیشن بھی منسوخ کیا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل موسم کے تیور بدلنے لگے


دونوں ٹیموں کے مابین میچ کے دوران درجہ حرارت 20 سے 24 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

اگر بارش کے باعث میچ منسوخ ہوتا ہے تو بھارت نیپال کو شکست دیکر ایونٹ کے ٹاپ فور میں جگہ پکی کرسکتا ہے جہاں دونوں ٹیمیں ایک بار پھر مدمقابل آئیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان، بھارت اور نیپال کی ٹیمیں گروپ اے جبکہ سری لنکا، بنگلہ دیش اور افغانستان کی ٹیمیں گروپ بی میں موجود ہیں۔
Load Next Story