ایشیاکپ کوہلی بھی پاکستانی بالنگ اٹیک کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

حریف ٹیم کے فاسٹ بولرز میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، بھارتی کرکٹر


ویب ڈیسک September 01, 2023
حریف ٹیم کے فاسٹ بولرز میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، بھارتی کرکٹر (فوٹو: ایکسپریس ویب)

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل براڈ کاسٹرز نے سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی گرین شرٹس کے بالرز سے متعلق ویڈیو جاری کردی۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اسٹار اسپورٹس نے ویڈیو جاری کی جس میں اسٹار بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی پاکستان کے بالنگ اٹیک کی تعریف کرتے نظر آرہے ہیں، انہوں نے کہا کہ حریف ٹیم کے پاس بہترین پیس اٹیک ہے اور وہ میچ کا رخ بدلنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

ویرات کوہلی نے کہا کہ وہ ہمیشہ ون ڈے کرکٹ کو انجوائے کرتے ہیں، کیوں کہ ون ڈے کرکٹ کا چیلنج ان کا بہترین کھیل سامنے لاتا ہے، یہ فارمیٹ ایک بیٹر کا مکمل امتحان لیتا ہے ۔

مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ میرے بارے میں کوہلی کے الفاظ کسی اعزاز سے کم نہیں''

انہوں نے کہا کہ پاکستانی پیس اٹیک کے سامنے ہمارے بلےبازوں کو بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ بابراعظم نے ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ پر نظریں جمالیں

قبل ازیں سال 2022 میں ویرات کوہلی نے بابراعظم کی تعریف کی تھی جس پر کپتان نے جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ''میرے بارے میں کوہلی کے الفاظ کسی اعزاز سے کم نہیں''۔

بابراعظم نے انٹرویو میں بتایا تھا کہ سال 2019 میں ویرات کوہلی سے پہلی بار ملاقات ہوئی تھی، وہاں اِن سے بات چیت کی اور بہت کچھ سیکھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں