چینی صدر کے بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان

صدر شی جن پنگ کے بجائے چینی وزیراعظم اجلاس میں اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے، بھارتی سفارتکار

چین نے باضابطہ طور پر صدر کے دورے سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے:فوٹو:فائل

چین کے صدر شی جن پنگ کے بھارت میں منعقد ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا امکان ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق چین میں مقیم ایک بھارتی سفارت کار اور دیگر بھارتی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہ اجلاس میں چین کے وزیراعظم لی کیانگ اپنے ملک کی نمائندگی کریں گے۔ امریکا کے صدر جو بائیڈن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔


روسی صدر ولادیمیر پوٹن پہلے ہی جی 20 اجلاس میں شریک نہ ہونے اور وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو بھیجنے کا اعلان کرچکے ہیں۔ جی 20 کا سربراہی اجلاس نئی دہلی میں 9 اور 10 ستمبرکو منعقد ہوگا۔ چین نے صدر شی جن پنگ کے دورہ بھارت سے متعلق کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 
Load Next Story