شرح سود بڑھانے سے متعلق مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی خبریں بےبنیاد قرار

زری پالیسی کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023ء ہے، ترجمان اسٹیٹ بینک


ویب ڈیسک September 01, 2023
(فوٹو: فائل)

اسٹیٹ بینک نے شرح سود بڑھانے کے لیے مانیٹری پالیسی کے ہنگامی اجلاس کی قیاس آرائیاں غلط قرار دے دی۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک دولت پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی) کے ہنگامی اجلاس کے انعقاد کے بارے میں گردش کرنے والی اطلاعات قطعی بے بنیاد ہیں۔

مستقبل کے پالیسی ریٹ سے متعلق پیش گوئی کرنا قبل از وقت ہوگا۔ صرف ایم پی سی، جو ایک آزاد قانونی ادارہ ہے، پالیسی ریٹ کے بارے میں فیصلہ کرنے کی مجاز ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ایم پی سی کے آئندہ اجلاس کے انعقاد کی تاریخ 14 ستمبر 2023ء ہے، جس کے دوران وہ معاشی حالات کا جائزہ لے گی اور اس سلسلے میں موزوں فیصلہ کرے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں