مسافر اور فریٹ ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈالر اور پیٹرول کی قیمت میں اضافے کے بعد اب ریلوے نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا جس کے حوالے سے دو نوٹی فکیشن جاری کردیے گئے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق تمام میل ایکسپریس، پسنجر اور انٹر سٹی ٹرینوں کے کرایوں، پارسل اور لگیج ریٹ میں 5 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جو کہ دو ستمبر سے لاگو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق 16 روز میں ریلوے کے کرایوں میں دوسری بار اضافہ کیا گیا ہے، 16 اگست کو ریلوے نے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 10 فیصد اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں 5 فیصد اضافہ کیا تھا۔