ایشیاکپ روی شاستری نے بابراعظم کو نوجوان کھلاڑیوں کیلئے ’’مثال‘‘ قرار دیدیا

2 ستمبر کو کون سی ٹیم جیتے گی؟ بھارتی کرکٹر نے بتادیا

2 ستمبر کو کون سی ٹیم جیتے گی؟ بھارتی کرکٹر نے بتادیا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کرکٹر اور ہیڈکوچ روی شاستری نے موجودہ نسل کے نوجوان بیٹرز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ایک مثال قرار دیدیا۔

کرک انفو کو دیئے گئے انٹرویو میں بھارتی کرکٹر روی شاستری نے کہا کہ پاکستانی کپتان بابراعظم 30 اور 40 رنز کی اننگز کو سینچریوں تبدیل کررہے ہیں، اگر ٹاپ تین بیٹرز میں کوئی بلےباز سینچری بناتا ہے تو وہ ٹیم کا اسکور 300 کے پار پہنچانے میں ٹیم کیلئے مدد گار ثابت ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل رمیز راجا نے بابراعظم سے بڑی درخواست کردی


انٹرویو میں سابق کرکٹر سے سوال کیا گیا کہ ایشیاکپ میں بھارت اور پاکستان میں کون سی ٹیم 2 ستمبر کو میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ جس پر انہوں نے جواب دیا کہ بھارتی ٹیم کو فیورٹ سمجھتا ہوں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ کوہلی بھی پاکستانی بالنگ اٹیک کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے

انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی اور روہت شرما جیسے کھلاڑیوں کی موجودگی میں اس ٹیم 2011 ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کے بعد مضبوط ٹیم ہے۔

سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ گزشتہ سات، آٹھ سالوں میں بھارت کو پاکستان کیخلاف مقابلے کیلئے فیورٹ سمجھا جاتا تھا لیکن گزشتہ 2 سالوں میں بابراعظم کی قیادت میں پاکستان نے اُسے کم کردیا ہے۔
Load Next Story