لبنان میں ماموں کے متعدد بار زیادتی کرنے سے 6 سالہ بھانجی ہلاک
6 سالہ لین طالب تعطیلات کے دوران نانی کے گھر گئی تھی
لبنان میں بار بار جنسی زیادتی کے باعث ہلاک ہونے والی 6 سالہ بچی کو ہوس کا نشانہ بنانے والا کوئی اور نہیں بلکہ اس کا ماموں ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق 6 سالہ لین طالب کو اس وقت جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ اسکول کی تعطیلات منانے نانی کے گھر گئی تھی۔ ستم ظریقی ہے کہ بچی کے نانا نانی اور ماں نے سب کچھ جانتے بوجھتے بھی بچی کو خاموشی سے دفنا دیا۔
کسی طرح اس معاملے کی بھنگ پولیس کو پڑ گئی ۔ تفتیش کے دوران شک مزید گہرا ہونے پر واقعے کے دوماہ بعد قبر کشائی کی گئی اور لاش کی فرانزک رپورٹ میں جنسی زیادتی کی تصدیق ہوگئی جب کہ ڈی این اے سے ملزم کا بھی پتا چل گیا۔
یہ خبر میڈیا میں آنے کے بعد ملزم کو سزائے موت دیے جانے کا مطالبہ زور پکڑ گیا۔ نانا، نانی اور ماں کو بھی جرم چھپانے اور ملزم کی اعانت کے الزام میں گرفتار کیے جانے کا امکان ہے۔