بھارتی اداکارہ کو ترکیہ میں شوٹنگ پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا تازہ انکشاف
لوکیشن کے سروے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا لیکن دھمکیوں کے بعد ازبکستان میں نئی لوکیشن پر شوٹنگ کی گئی
بھارتی فلم 'اکیلی' کی اداکارہ نشرت بروچہ کو ترکیہ میں فلم کی شوٹنگ پر قتل کی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔
انڈین میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ فلم 'اکیلی' کی شوٹنگ کے آغاز سے قبل پروڈکشن ٹیم کو مرکزی اداکارہ کے خلاف دھمکیاں موصول ہوئی تھیں۔
ترکیہ میں لوکیشن کے سروے کے بعد شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا لیکن دھمکیوں کے بعد ازبکستان میں نئی لوکیشن پر شوٹنگ کی گئی۔
شوٹنگ کی لوکیشن کو تبدیل کرنے کا فیصلہ نہ صرف فنکاروں کی حفاظت کے مد نظر لیا گیا بلکہ فلم کا موضوع بھی حساس تھا۔
واضح رہے کہ اداکارہ کی نئی فلم 'اکیلی' آزادی، مزاحمت اور بہادری کے موضوعات کا احاطہ کرتی ہے۔