پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بھی بڑھ گیا

محکمہ ٹرانسپورٹ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا


ویب ڈیسک September 01, 2023
(فوٹو فائل)

محکمہ ٹرانسپورٹ خیبرپختونخوا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ کا کرایہ بڑھا دیا۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی روشنی میں محکمہ ٹرانسپورٹ نے نیا کرایہ نامہ جاری کردیا، جس پر فوری اطلاق ہوگا۔

کرایے نامے کے مطابق فلائنگ کوچ کے کرایے میں 3.27 روپے فی کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اے سی بس کے کرایے میں 3.47 کلومیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں