جائیداد کے تنازع پر سگے بھائی کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

ملزم سچل نے فائرنگ کر کے 2 بھائیوں کو زخمی کیا جس میں سے ایک دوران علاج دم توڑ گیا تھا، ایس ایچ او گلشن اقبال


Staff Reporter September 01, 2023
(فوٹو فائل)

پولیس نے جائیداد کے تنازع پر فائرنگ کرکے اپنے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے بلاک تیرہ ڈی میں فائرنگ کر کے ایک بھائی کو قتل اور دوسرے کو زخمی کرنے کے مقدمے میں مطلوب ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او گلشن اقبال ارشد آفریدی نے بتایا کہ گرفتار ملزم سچل نے جائیداد کے تنازع پر کچھ روز قبل جھگڑے کے دوران پہلے اپنے چھوٹے بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

پولیس کے مطابق بعدازاں ملزم نے ایک اور بھائی عامر جمالی کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا تاہم پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کرلیا ، ملزم کے خلاف قتل اور اقدام قتل کے دو مقدمات گلشن اقبال تھانے میں درج ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں