روس ہم جنس پرست مواد کیخلاف شکایت درج کرانے کیلئے آن لائن فارم جاری

آج سے ان سائٹس کو بلاک کرنا شروع کر دیا جائے گا جو اپنے پیج سے LGBTQ مواد کو نہیں ہٹائیں گی، روسی وفاقی سنسر بورڈ


ویب ڈیسک September 02, 2023
[فائل-فوٹو]

روس کے وفاقی سنسر بورڈ Roskomnadzor نے +LGBTQ سے متعلق مواد کیخلاف حکام کو شکایت درج کرانے کیلئے آن لائن فارم کا اجرا کیا ہے۔


عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسکومنیڈزر کے ڈپٹی ہیڈ واڈم سوبوٹِن کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ ایجنسی آج سے ان سائٹس کو بلاک کرنا شروع کر دے گی جو اطلاع موصول ہونے کے 24 گھنٹوں کے اندر اندر اپنے پیج سے LGBTQ کا مواد حذف نہیں کریں گی۔


انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں LGBTQ مواد کیخلاف رپورٹیں اور شکایات موصول ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ ہم خود ان کی نگرانی کررہے ہیں اور اسی بنیاد پر ماہرانہ فیصلے کیے جارہے ہیں۔


واضح رہے کہ روسی صدر ولادمیر پوٹن نے دسمبر 2022 میں ملک بھر میں LGBTQ پروپیگنڈا کو غیر قانونی قرار دینے والے ایک قانون پر دستخط کیے تھے۔ فوری طور پر کتابوں کی دکانوں اور لائبریریوں نے ان کتابوں کو ہٹانا شروع کر دیا جو ممکنہ طور پر اس قسم کے مواد پر مبنی تھیں جبکہ ٹیلی ویژن اور ویڈیو گیم میں بھی اس قسم کے مواد کیخلاف ایکشن لیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں