میچ نہ ہوا تو پاکستان کی اگلے مرحلے میں رسائی پکی
بھارت کو نیپال پرفتح پانا ہوگی،بارش پر پورے میدان کیلیے کورز موجود
ایشیا کپ میں پاک بھارت مقابلہ بارش سے متاثر ہونے پر دوسری اننگز میں 20 اوورز مکمل ہونے پر ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت فیصلہ ہوگا جب کہ بے نتیجہ میچ کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا۔
ایشیا کپ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا میچ ہفتے کو پالے کیلی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا،ایک طرف دنیا بھر کے شائقین ہائی وولٹیج مقابلے کے منتظر ہیں تو دوسری جانب موسم بھی رنگ میں بھنگ ڈالنے کیلیے تیار ہے، دن میں بارش کا امکان 94اور رات میں 87فیصد ہے۔
پیش گوئی کے مطابق زیادہ بڑے اسپیل شام 5سے 11بجے تک ہوں گے، کھیل بارش سے متاثر ہونے پر میچ کو نتیجہ خیز بنانے کیلیے دونوں ٹیموں کا کم ازکم 20،20اوورز کھیلنا ضروری ہے، اگر پہلی اننگز میں ہی بارش ہوگئی تو شاید پورا میچ نہ ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت مقابلے میں بارش کے 70 فیصد امکانات
اگر دوسری اننگز میں ایک ایسے موقع پر بارش ہوئی جب ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم 20اوورز کھیل چکی ہو تو فاتح کا فیصلہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ پر کیا جائے گا، بے نتیجہ میچ کی صورت میں دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملے گا،یوں نیپال کیخلاف فتح سے 3پوائنٹس حاصل کرنے والے گرین شرٹس سپر فور مرحلے میں جگہ بنالیں گے، بھارتی ٹیم پیر کو شیڈول نیپال کیخلاف میچ میں کامیابی سے پیش قدمی جاری رکھنے میں کامیاب ہوگی۔
پالے کیلی اسٹیڈیم کا گراؤنڈ اسٹاف اس اہم مقابلے کی تیاریوں میں سرگرم ہے،میدان سے نکاسی آب کا سسٹم مزید بہتر بنانے پر بھی کام ہونے لگا،پورے میدان کیلیے کورز موجود ہیں، پچز پر کورز کو ڈبل کرنے کا بھی اہتمام کرلیا گیا۔
شائقین دعا گو ہیں کہ موسم کم سے کم خراب ہو اور ان کو ایک انتہائی دلچسپ مقابلے سے لطف اندوز ہونے کا موقع مل سکے۔