
پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا، ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی مختلف ایئرپورٹس کی گراؤنڈ ہینڈلنگ کمپنیوں کی ادائیگیاں نہ ہوسکیں، پی آئی اے نے سعودی عرب کو ساڑھے 4 کروڑ ترکی کے استنبول ایئرپورٹ کو 30لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کرنی ہیں، جبکہ مالی بحران کے باعث لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ادائیگیاں بھی نہ ہوسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایف بی آر نے پی آئی اے کے اکاؤنٹس ایک بار پھر منجمد کردیے
لیز پر حاصل کئے گئے طیاروں کی ڈھائی کروڑ ڈالر سے زائد واجب الادا ہیں جبکہ پی آئی ائی اے کے 4عدد بوئنگ 777جہازوں کے پرزے اور ریپئر مین ٹیننس نہ ہونے سے گراؤنڈ کر دیئے گئے، جولائی 2020 میں پی آئی اے پر یورپ میں پابندی لگنے سے اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
یورپ اور برطانیہ جانے والی پروازوں پر بندش سے اب تک 187ارب کانقصان ہوچکا ہے، پی آئی اے کا مجموعی طور پر خسارہ 112ارب روپے سے تجاوز کرچکا ہے ، جس کے باعث پی آئی اے کے 4 بوئنگ777 اور 5 ایئر بس 320 طیارے گراؤنڈ ہونے کا خدشہ ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔