پاکستان پوسٹ کے ملازمین کو تیسرے ماہ بھی تنخواہ نہ ملی

تاخیر سے مہنگائی کے ستائے ملازمین شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں، ان کے گھروں کے چولہے کئی ماہ سے نہیں جل سکے

تاخیر سے مہنگائی کے ستائے ملازمین شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں، ان کے گھروں کے چولہے کئی ماہ سے نہیں جل سکے۔ فوٹو: فائل

پاکستان پوسٹ کے ملک بھر میں بھرتی اڑھائی ہزار سے زائد ملازمین کو تیسرے ماہ بھی تنخواہ نہیں مل سکی۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی دنوں میں تنخواہ کیسز کی تیاری میں غفلت اور کئی ہفتوں سے ڈائریکٹر آف پوسٹل اکائونٹ آفس کی سروس بکس پاس کرنے میں مبینہ لاپرواہی سے مختلف کیڈرز میں بھرتی گریڈ ایک تا 14کی تنخواہ مزید التوا کا شکار ہو گئی ہے۔


یہ بھی پڑھیں: بڑھتی مہنگائی اورکم تنخواہوں سے 59 فیصد ملازمین مایوس ، سروے

غیر معمولی تاخیر کی وجہ یہ بتائی جاتی ہے کہ پہلے ماہ ڈائریکٹر اکائونٹس سے جی پی اوز کو لکھا گیا کہ دس دس سروس بکس روانہ کریں جس پر ان کو باور کرایا گیا کہ اس سے نئے ملازمین کی تنخواہیں غیر معمولی تاخیر کا شکار ہونگی، پھر فیصلہ ہوا کہ ڈائریکٹر آف اکاؤنٹس کی تیمیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت بڑے جی پی اوز میں فوری جا کر سروس بکس کی منظوری دیں گی لیکن اس پر بھی علمدرامد نہ ہوا۔
Load Next Story