’جیلر‘ سپر ہٹ رجنی کانت کیلیے مہنگی گاڑی اور ایک ارب کا تحفہ
فلم ’جیلر‘ باکس آفس پر اب تک 600 کروڑ کا بزنس کرچکی ہے
بھارت کے میگا اسٹار رجنی کانت کی فلم 'جیلر' کے سپر ہٹ ہونے پر انہیں مہنگی گاڑی اور کروڑوں روپے تحفے میں مل گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رجنی کانت کی تامل فلم جیلر دنیا بھر میں اب تک 600 کروڑ روپے کا بزنس کرچکی ہے۔ 'جیلر' کو تامل فلموں کی تاریخ میں دوسری کامیاب ترین فلم قرار دیا جا رہا ہے۔
فلم کی غیر معمولی کامیابی پر پروڈکشن ہاؤس کے مالک کلانتھی مارن نے رجنی کانت کو 100 کروڑ روپے کا چیک اور جدید ماڈل کی بی ایم ڈبلیو کار تحفے میں دی۔پروڈکشن ہاؤس کی جانب سے تحفے میں دی گئی کار کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔ رجنی کانت کو تحفے میں دی گئی کار کی مالیت ایک کروڑ 70 لاکھ بھارتی روپے بتائی جارہی ہے۔ پروڈیوسر کی جانب سے رجنی کانت کو پھول اور مبینہ طور پر 100 کروڑ روپے کے چیک دینے کی تصویر بھی شیئر کی گئی۔
رجنی کانت کی فلم کی ریلیز بھارت میں کسی تہوار سے کم نہیں ہوتی فلم جیلر 10 اگست کو ریلیز ہوئی تھی اور اس روز بڑی تعداد میں ملازمین کی چھٹی کی درخواستیں موصول ہونے کے بعد تامل ناڈو کی 2 کمپنیوں نے تعطیل کردی تھی۔
فلم جیلر میں رجنی کانت کے ساتھ بالی وڈ اداکار جیکی شروف اور اداکارہ تمنا بھاٹیا نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔