جناح ہاؤس حملہ عمران خان کی بہنوں کو آج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم
3ماہ سے چکرلگا رہے ہیں، شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا،عظمیٰ خان کے جواب پرعدالت کا تفتیش مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
لاہور
انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کوآج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دے دیا۔
عمران خان کی بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان اپنی عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت پہنچ گئیں۔ قبل ازیں عدالت نے دونوں کی 4 مختلف مقدمات میں عبوری ضمانت میں آج تک کی توسیع کررکھی تھی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانتوں پر سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کی ایڈمن جج عبہر گل نے کی۔ سانحہ 9 مئی ، جناح ہاؤس حملہ کیس میں عدالت نے استفسار کیا کہ علیمہ خان اور عظمی خان شامل تفتیش ہوئیں ہیں ؟، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ابھی شامل تفتیش نہیں ہوئیں ۔
علیمہ خان نے دوران سماعت عدالت میں کہا کہ ہم ان سے گزارش کر رہے ہیں کہ ہمیں شامل تفتیش کیا جائے ۔ عظمیٰ خان نے کہا کہ ہمارا حق ہے ہمیں عدالت کے سامنے بولنے دیا جائے ۔ ہم کب سے کہہ رہے ہیں ہمیں شامل تفتیش کیا جائے ۔
عدالت نے استفسار کیا کہ آپ بتائیں آپ نے ان کے پاس کب جانا ہے، جس پر عظمیٰ خان نے جواب دیا کہ ہم 3 ماہ سے چکر لگا رہے ہیں لیکن ہمیں شامل تفتیش نہیں کیا جا رہا ۔
جج نے تفتیشی افسران کو علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو آج ہی شامل تفتیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ میں نے اس کیس کو فائنل کرنا ہے، پولیس تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرے۔