مودی سرکار منی پور میں جاری خانہ جنگی روکنے میں ناکام

قبائل کے پاس بڑی تعداد میں ہتھیار ہیں جس کے باعث فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے، بھارتی لیفٹیننٹ جنرل کا اعتراف


ویب ڈیسک September 02, 2023
منی پور میں جاری فسادات میں اب تک 400 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں:فوٹو:فائل

بھارتی ریاست منی پور میں جاری خانہ جنگی پر قابو پانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست منی پور بدستور بے امنی اور تشدد کی لپیٹ میں ہے۔ کوکی اور میٹی قبائل کے درمیان تازہ تصادم میں 8 افراد ہلاک اور 18 سے زائد زخمی ہوگئے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ فسادات کے دوران پولیس اور فوج خاموش تماشائی بنی رہی اور جھڑپوں کوروکنے کےلیے کوئی اقدامات نہیں کیے۔منی پور کے وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ نے حالات کو سنگین اور نازک ترین قرار دے دیا جبکہ ڈی جی آسام رائفلز لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائر نے بھی ہاتھ کھڑے کر دیے۔

لیفٹیننٹ جنرل پردیپ نائرنے بیان میں کہا کہ کوکی اور میٹی قبائل کے پاس بہت بڑی تعداد میں ہتھیار موجود ہیں جس سے سیکورٹی فورسز کو ناکامی کا سامنا ہے۔ ماضی میں کبھی ایسی کشیدگی نہیں دیکھی۔

ریاست منی پور میں گزشتہ 4 ماہ سے جاری خانہ جنگی کے نتیجے میں 300 سے زائد لوگ ہلاک جبکہ 50 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں