ایشیاکپ شاہین نے بھارت کیخلاف ’’گیم پلان‘‘ بتادیا

دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی


ویب ڈیسک September 02, 2023
دونوں ٹیمیں آج دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل گیم پلان بتادیا۔

اسٹار اسپورٹس کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اوپنرز میرے گیم پلان سے واقف ہیں، اپنی ٹیم کو شروع میں وکٹیں دلانا ہمیشہ میری ترجیح ہوتی ہے کیونکہ جب آپ حریف ٹیم کے اوپنرز کو ہٹاتے ہیں تو ٹیم پر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر بیٹرز نئی گیند سے زیادہ ہم آہنگ نہیں ہوتے، جس سے ابتداء میں انکی وکٹیں حاصل کرنا آسان ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خوشخبری

ایشیاکپ میں نیپال کے خلاف افتتاحی میچ میں شاہین شاہ آفریدی نے دونوں اوپنرز کو جلد آؤٹ کیا تھا جبکہ گزشتہ سال ٹی20 ایشیاکپ میں روہت شرما انکے خلاف مزاحمت کرتے دیکھائی دیئے تھے بعدازاں شاہین نے انہیں اپنا شکار بنایا تھا۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سارو گنگولی نے بھی ''پاکستانی بالنگ اٹیک'' پر خاموشی توڑ دی

اسی طرح ٹی20 ورلڈکپ میں شاہین نے انہیں محض 4 رنز پر پولین بھیج دیا تھا۔

واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں