پاک بھارت ٹاکرا سٹے باز متحرک بھارت کو فیورٹ قرار دے دیا

بُک میکرز بھارت کی جیت کا بھاؤ 60 پیسے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ 1 روپے 65 پیسے مقرر کیا ہے، ذرائع


Sports Reporter September 02, 2023
بُک میکرز بھارت کی جیت کا بھاؤ 60 پیسے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ 1 روپے 65 پیسے مقرر کیا ہے، ذرائع (فوٹو: ٹوئٹر)

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آج ایشیاکپ میں ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی تاہم اس قبل سٹے باز متحرک ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیاکپ میں پاک بھارت میچ کیلئے سٹے بازوں اور بُک میکرز نے بھارت کو فتح کے لیے ہارٹ فیورٹ قرار دے دیا ہے۔

بُک میکرز نے پاک بھارت میچ پر سٹہ کھیلنے کیلئے شہر میں متعدد ہوٹلوں اور گیسٹ ہاوسز پر پناہ لے رکھی ہے، جہاں انہوں نے بھارت کی جیت کا بھاؤ 60 پیسے جبکہ پاکستان کی جیت کا ریٹ 1 روپے 65 پیسے مقرر کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ شاہین نے بھارت کیخلاف ''گیم پلان'' بتادیا

بُک میکر کا کہنا ہے کہ بھارت کی جیت پر ایک ہزار کی شرط پر 600 اضافی روپے ملیں گے جبکہ پاکستان کی جیت پر 1 ہزار کے شرط پر اضافی 1650 روپے ملیں گے۔

اسی طرح بھارتی بلے بازوں میں انفرادی اسکور کیلئے ویرات کوہلی اور شبمن گِل کو فیورٹ قرار دیا جارہا ہے جبکہ پاکستانی بیٹرز میں انفرادی اسکور کیلئے کپتان بابراعظم اور امام الحق کا نام سر فہرست ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل شائقین کرکٹ کیلئے بری خبر

میچ میں زیادہ وکٹیں لینے کیلئے بھارتی فاسٹ بالر جسپریت بھمرا اور پاکستانی گیندبازوں میں زیادہ وکٹیں لینے کیلئے شاہین شاہ آفریدی فیورٹ ہیں۔

روایتی حریفوں کے درمیان سٹہ ٹاس کی ہار جیت سے شروع ہوگا جو میچ کی ہر گیند کے ساتھ بدلتی صورتحال تک جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں آج پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دوپہر 2:30 بجے مدمقابل آئیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں