بھارت میں مسلمان سابق رکن پارلیمنٹ درخت چرانے کے الزام میں گرفتار

سماج وادی پارٹی کے رہنما قادر رانا پر زمینوں پر قبضے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے


ویب ڈیسک September 02, 2023
سابق رکن پارلیمنٹ پر کھیتوں میں آلودہ پانی چھوڑنے کا الزام بھی لگایا گیا ہے:فوٹو:ویب ڈیسک

بھارت میں درختوں کی چوری کے الزام میں مسلمان سابق رکن پارلیمنٹ کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اترپردیش کے شہر مظفرنگرسے سماج وادی پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ قادر رانا کو پڑوسی کی زمین سے درخت چرانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے جبکہ ان پر پڑوسی کی زمین پر قبضے کا مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ قادر رانا کی پڑوسی انیتا گپتا کی جانب سے دائر درخواست میں ان پر انیتا کی زمین پر موجود چنار اور یوکلپٹس کے 50 سے زائد درختوں کو کاٹنے اور چوری کرنے کے الزامات لگائے گئے ہیں۔ قادر رانا پر اپنی فیکٹری سے آلودہ پانی کھیتوں میں چھوڑنے کا الزام بھی عائد کیا گیا ہے۔ پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

مظفرنگر میں گزشتہ ماہ سے مسلمانوں کے گھروں اور دکانوں پر حملے کیے جارہے ہیں۔ ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کو گھر خالی کرنے کے لیے دھمکی آمیز پوسٹر لگائے ہیں اور گھروں کو چھوڑ کر نہ جانے کی صورت میں جان سے مارنے سمیت سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ ہندوانتہاپسندوں کی حمایتی پولیس مسلمانوں پر مظالم اور دھمکیوں پر ایکشن لینے کے بجائے خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

امن لازم ہے

Dec 22, 2024 03:40 AM |

انقلابی تبدیلی

Dec 22, 2024 03:15 AM |