بھارتی اداکارہ   اروشی روٹیلا نے سوشل میڈیا پرنسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی

بھارتی اداکارہ کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے


ویب ڈیسک September 02, 2023
اروشی روٹیلا نے گزشتہ برس نسیم شاہ کی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شئیر کی تھی:فوٹو:ویب ڈیسک

ایشیا کپ میں پاکستان اوربھارت کامیچ جاری ہے۔ بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے میچ سے قبل اپنے سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی تصویر شئیر کردی۔

اداکارہ اروشی روٹیلا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک اسکرین کی تصویر شیئر کی جس میں پاکستانی بولر نسیم شاہ کو ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ اروشی روٹیلا کی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر دلچسپ تبصرے کررہے ہیں۔

WhatsApp Image 2023-09-02 at 2.46.45 PM

گزشتہ برس اروشی روٹیلا نے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو اسٹوری پوسٹ کی تھی جس کے بعد اروشی روٹیلا اور نسیم شاہ کی دوستی سے متعلق افواہیں گردش کرنے لگی تھیں تاہم نسیم شاہ نے افواہوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی اداکارہ کو نہیں جانتے اور ان کی تمام تر توجہ اپنے کھیل اور کیرئیر پر ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں