شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نئی فلم میں نظر آئیں گے

سوہانا خان اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس فلم ’دی آرچیز‘ سے کررہی ہیں

فوٹو : فائل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی بیٹی سوہانا کے ساتھ نامور فلمساز سجوئے گوش کی نئی فلم میں نظر آئیں گے۔

سوہانا خان اپنے شوبز کیریئر کا آغاز ڈائریکٹر زویا اختر کی نئی نیٹ فلکس فلم 'دی آرچیز' سے کررہی ہیں اور اگلے پروجیکٹ میں وہ اپنے والد کے ساتھ ہوں گی۔


بھارتی میڈیا نے اپنے ذرائع سے دعویٰ کیا ہے کہ سجوئے گوش کی نئی فلم میں شاہ رخ خان کا کردار کومیو نہیں ہوگا بلکہ وہ ایک کیریکٹر کے ساتھ فلم کا حصہ بنیں گے۔

نئی فلم ایک جاسوسی تھرلر ہوگی اور اس میں سوہانا خان ایک جاسوس کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جبکہ ان کے ہینڈلر کا کردار شاہ رخ خان کریں گے۔

فلم کی پری پروڈکشن کا کام شروع کیا جاچکا ہے جبکہ دیگر کاسٹ اور ریلیز کے حوالے سے نئی معلومات جلد سامنے آنے کی توقع ہے۔
Load Next Story