میں بس کوشش کرتا ہوں اللہ میری مدد کرتا ہے شاہین آفریدی
شاہین آفریدی نے بھارت کیخلاف میچ میں 10 اوورز میں 35 رنز دے کر چار اہم وکٹیں حاصل کیں
بھارت کے خلاف تباہ کن بولنگ کرنے والے پاکستانی بولر شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ نئی گیند سے ہمیشہ وکٹیں لینے کی کوشش کرتا ہوں اور اللہ اس میں اللہ میری مدد کرتا ہے۔
میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین آفریدی نے کہا کہ یہ ہماری حکمت عملی تھی، جس پر عمل کیا، نئی گیند ہمیشہ ٹیم کیلیے بریک تھرو دلوانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ؛ بارش کے باعث پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم
انہوں نے کہا کہ میں بس کوشش کرتا ہوں اور اللہ مدد کرتا ہے۔ شاہین آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ نئی بال کو کھیلنا مشکل جبکہ بعد میں آسانی سے رنز بن جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی نے روہت شرما، ویرات کوہلی، ہاردک پانڈیا، جدیجا کی وکٹیں لیں۔ شاہین آفریدی نے دس اوورز میں 35 رنز دے کر چار وکٹیں لیں جبکہ دو اوورز میڈان رہے۔