روس نے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل سرحدوں پر نصب کردیے
بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو کومبیٹ الرٹ پوزیشن پر نصب کردیا ہے، سربراہ اسپیس ایجنسی
روسی صدر کے اس بیان کے بعد کہ روس کو دھمکی دینے والے دوبار سوچنے پر مجبور ہوجائیں گے، ماسکو کی جانب سے جدید بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (سرمت) سرحدوں پر نصب کردیے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق روسی خلائی ایجنسی کے سربراہ روسکو سموس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بین البر اعظمیٰ بیلسٹک میزائل سرمت اسٹریٹجک کمپلکس کو کومبیٹ الرٹ پوزیشن پر نصب کردیا ہے۔
روس کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ٹاس نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ماہرین کے اندازوں کی بنیاد پر آر ایس 28 سرمت 10 ٹن تک وزنی جوہری وارہیڈ کو دنیا بھر میں، شمالی اور جنوبی قطب دونوں پر کسی بھی مقام پر پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا کہ وہ ان اطلاعات کی تصدیق کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے کیا واقعی روس نے سرمت کو کومبیٹ الرٹ (جنگی تیاریوں) میں شامل کرلیا ہے۔
روس نے اپریل 2022 میں سرمت میزائل کا تجربہ کیا تھا، لانچ کیے گئے میزائلوں نے روس کے مشرق بعید کے علاقے کامچٹکا جزیرہ نما پر اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ روس کا سرمت میزائل برطانوی دارالحکومت لندن کو 6 منٹ میں تباہ کرسکتا ہے۔