چین میں پتھروں کی ’کڑاہی‘ کے بعد برف کا بار بی کیو متعارف
بظاہر یہ گرمی کے دنوں میں مقبول اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے
چین میں کچھ عرصہ قبل پتھروں کی ہانڈی مقبول ہوئی تھی جس کے بعد اب برف کا باربی کیو اسٹریٹ فوڈ کے طور پر مقبول ہورہا ہے۔
چین میں آئس کیوبز کو پیسنے اور چٹنیوں اور مسالحوں کے ساتھ پکانے کی ویڈیوز چینی سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں اور لوگوں کو حیرت میں ڈال رہی ہیں۔
اس سے قبل تلے ہوئے پتھر مشہور ہوئے تھے اور اب وقت آگیا ہے کہ بار بی کیو آئس کیوبز سے چینی شہری لطف اندوز ہورہے ہیں۔ چین سے آنے والی متعدد خبروں کے مطابق جیانگ شی صوبے کے نانچانگ میں اسٹریٹ فوڈ اسٹال پر برف کو گِرل پر پکانے کی ایک مختصر ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔
مزید پڑھیے: چین میں پتھروں کی 'کڑاہی' مقبول ہونے لگی
ویڈیو میں بڑے آئس کیوبز کو کھلی گرل پر چٹنیوں اور مسالحوں کے ساتھ پکاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ بظاہر یہ گرمی کے دنوں میں مقبول اسنیک کے طور پر کھایا جاتا ہے۔