عمران خان کو شکست کا یقین ہوگیا اس لئے چاہتے ہیں کہ ہجوم میچ خراب کردے پرویز رشید
عمران خان کوارٹر فائنل کوالیفائی کیے بغیر ہی فائنل جیتنا چاہتے ہیں، وزیر اطلاعات و نشریات
KARACHI:
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب ہے اس لئے وہ 50 اوورز کی پوری اننگز کھیلنے سے کترا رہے ہیں اور اب چاہتے ہیں ہجوم گراؤنڈ پر دھاوا بول کر میچ خراب کردے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا کہنا ہے کہ عمران خان جانتے ہیں کہ خیبر پختونخوا میں ان کی حکومت کی کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ انہیں پہلے دس اوورز میں ہی اپنی شکست کا یقین ہوگیا ہے اس لئے وہ اپنی اننگز کے 50 اوورز یعنی 5 سال مکمل کرنے سے گریز کررہے ہیں اور اب چاہتے ہیں ہجوم گراؤنڈ پر دھاوا بول کر میچ خراب کردے۔
وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے سربراہ نظام تباہ کرنا چاہتے ہیں، وہ کوارٹر فائنل میں کوالیفائی کرنے سے پہلے ہی فائنل جیتنا چاہتے ہیں اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ فاینل میں ان کے اپنے ہی امپائرنگ کریں ۔