خضدار میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں 2 لیویز اہل کار شہید

حملے کے بعد دہشت گرد لیویز اہل کاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔ لیویز حکام


ویب ڈیسک May 11, 2014
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے۔ فوٹو: فائل

سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں دو لیویز اہل کار شہید ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دہشت گردوں نے خضدار میں قائم سمند چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں وہاں تعینات 2 لیویز اہل کار شہید ہوگئے، حملے کے بعد دہشت گرد لیویز اہل کاروں کا اسلحہ لے کر فرار ہوگئے۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری نے علاقے کا گھیراؤ کرلیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملوں میں ایک مرتبہ پھر شدت آگئی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں