ٹھٹھہ ٹرک اور سوزوکی میں تصادم 7 افراد جاں بحق
قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کی سوزوکی ٹرک سے ٹکرا گئی
کینجھر اور چلیا کے درمیان ٹرک اور سوزوک کے درمیان تصادم میں7افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔
کینجھر جھیل کے قریب سے مچھلی کے تالاب سے مچھلی لیکر آنے والے ماہی گیروں کی سوزوکی کو حادثہ پیش آیا جو قومی شاہراہ پر ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ دیگر افراد زخمی ہوئے جن کو ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹھٹھہ پہنچایا گیا جہاں دو زخمی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے۔
دو زخمیوں کو شدید تشویشناک حالت میں کراچی ریفر کیا گیا مگر ہڑتال کے باعث روڈ بند ہونے کی وجہ سے کراچی پہنچنے سے پہلے ہی دونوں زخمی جاں بحق ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: پنڈی میٹرو بس میں آتشزدگی: مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگیں لگادیں، خاتون اور مرد زخمی
جاں بحق ہونے والوں میں مقبول ملاح، مولابخش ملاح، رسول بخش ملاح، علی شیر ملاح، علی محمد ملاح، ہارون بنگالی اور سوزوکی ڈرائیور مبارک شورو شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ٹھٹھہ نیشنل ہائی وے پر حادثات روز کا معمول بن گئے ہیں کچھ روزقبل بھی حادثے میں8افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔