وزیراعظم ایران کے صدرحسن روحانی کی دعوت پر تہران پہنچ گئے

وزیر اعظم کے دورے کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔


ویب ڈیسک May 11, 2014
پاکستان اور ایران میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد اعلیٰ قیادت کی سطح پر یہ پہلا سرکاری دورہ ہے فوٹو: فائل

وزیر اعظم نوازشریف ایران کے صدرحسن روحانی کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر تہران پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ مشیر خارجہ سرتاج عزیز، معاون خصوصی طارق فاطمی، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر پٹرولیم و قدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی اور وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ موجود ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم نوازشریف ایرانی صدرحسن روحانی اور روحانی پیشوا آیت اللہ خامنہ ای سے ملاقاتیں کریں گے۔ جس میں سرحدی صورت حال، دوطرفہ تعلقات اورعلاقائی وبین الاقوامی ترقی کے باہمی مفاد کے مواقع کا جائزہ لیاجائے گا۔ اس موقع پر متعدد شعبوں میں کئی مفاہمتی معاہدے طے پانے کے علاوہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے مستقبل کا بھی فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور ایران میں نئی حکومتوں کے قیام کے بعد اعلیٰ قیادت کی سطح پر یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں