روہت نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرکے مبصرین کو حیران کردیا

ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب یہی تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم بولنگ کرتی، سنجے منجریکر

ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب یہی تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم بولنگ کرتی، سنجے منجریکر (فوٹو: آئی سی سی)

روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرکے مبصرین کو حیران کردیا۔

وسیم اکرم اور سنجے منجریکر کا خیال تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے سازگار کنڈیشنز کا فائدہ اٹھائے گی،بارش کی مداخلت کے سبب ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کا اطلاق ہوا تب بھی ہدف کا تعاقب کرنے والی سائیڈ کو فائدہ ہوگا۔


یہ بھی پڑھیں: ''بھارت کے پاس شاہین، حارث رؤف اور نسیم جیسے بولرز نہیں ہیں''

روہت شرما نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم موسم نہیں اچھی کرکٹ کھیلنے کا سوچ رہے ہیں،چیلنج قبول کرنا چاہیے۔

اس فیصلے پر حیران وسیم اکرم نے کہا کہ میدان میں پڑنے والی اوس کے سبب پاکستان ٹیم کو ہدف کے تعاقب میں آسانی ہوگی،سنجے منجریکر کا بھی کہنا تھا کہ ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کو پیش نظر رکھتے ہوئے مناسب یہی تھا کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم بولنگ کرتی۔
Load Next Story