روشنیوں کے شہر میں موت کے سائے آج بھی 4 افراد موت کی نیند سلادیئے گئے

اورنگی اور بلدیہ ٹاؤن سے2لاشیں ملیں، لیاقت آباد میں ایک شخص قتل جبکہ کیماڑی میں اندھی گولی لگنےسے 12 سالہ لڑکا چل بسا۔


ویب ڈیسک May 11, 2014
ملک کے سب سے بڑے شہر میں دن دیہاڑے سڑکوں پر لوگوں کا قتل اور بوری بند لاشیں پھینکنا معمول بن گیا ہے فوٹو؛ فائل

ملک کے سب سے بڑے شہر میں دن دیہاڑے سڑکوں پر لوگوں کا قتل اور بوری بند لاشیں ملنا معمول بن گیا ہے، آج بھی مختلف علاقوں میں پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اورنگی ٹاؤن کی ضیا کالونی کی کچرا کنڈی اور بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 12 کے رہائشی علاقے سے دو سوختہ لاشیں ملیں۔ دونوں افراد کو پہلے تشدد اور فائرنگ کرکے قتل کیا گیا جس کے بعد ان کی لاشوں کو ناقبل شناخت بنانے کے لئے آگ لگادی گئی۔ دونوں لاشیں سول اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ لیاقت آباد سی ون ایریا میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ کیماڑی میں مسان چوک کے قریب نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 12 سالہ شہباز خان چل بسا۔

دوسری جانب پولیس نے میوہ شاہ قبرستان سے مبینہ ٹارگٹ کلر کو بھی گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلہ گروپ سے بتایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں