گلگت بلتستان میں حالات پرامن ہیں فوج تعینات نہیں کی گئی وزیر اطلاعات

دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے، چہلم پر فوج کی خدمات امن و امان یقینی بنانے کے لیے طلب کی گئی ہیں، مرتضی سولنگی

دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے، چہلم پر فوج کی خدمات امن و امان یقینی بنانے کے لیے طلب کی گئی ہیں، مرتضی سولنگی

نگراں وفاقی وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی نے گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کی تردید کردی۔

مرتضی سولنگی نے بیان میں کہا کہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کے مطابق گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں، آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات چہلم امام حسینؓ پر امن و امان برقرار رکھنے کے لیے طلب کی گئی ہیں۔

مرتضی سولنگی نے بتایا کہ جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکیورٹی کے لیے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کیے گئے، عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی۔




علاوہ ازیں چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی نے بھی بیان میں کہا کہ حالات پر امن ہیں اور فوج کو تعینات نہیں کیا گیا،

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں اسکول، کالجز،مارکیٹیں اور تمام شاہراہوں کھلی ہوئی ہیں، فوج کو تعینات کرنے کا کوئی حکم نامی جاری نہیں کیا گیا،

چیف سیکرٹری نے بتایا کہ پاک فوج کے دستے چہلم کے جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی دینے کیلئے تیار ہیں، گلگت بلتستان میں احتجاج ہوئے ہیں لیکن کہیں گولی نہیں چلی۔
Load Next Story