ایشیاکپ نسیم شاہ نے بھارت کیخلاف میچ کو ’’یادگار‘‘ قرار دیدیا

پی سی بی نے فاسٹ بولر کی ویڈیو شیئر کردی


ویب ڈیسک September 03, 2023
پی سی بی نے فاسٹ بولر کی ویڈیو شیئر کردی (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ کو یادگار تجربہ قرار دیدیا۔

ایشیاکپ میں گزشتہ روز پاک بھارت میچ کے اختتام کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے فاسٹ بولر نسیم شاہ کی ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ روایتی حریف کے خلاف اپنے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کا تجربہ بتارہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ ٹی20 فارمیٹ کھیلا ہے تاہم ون ڈے میچز میں بلکل الگ کرکٹ ہوتی ہے، اس میں صبر کے ساتھ بولنگ کرنا پڑتی ہے، اللہ کا شکر ہے کہ اچھی بولنگ کرنے میں کامیاب رہا۔ شروع میں گیند سوئنگ ہورہا تھا آپکے ہاتھ میں یہی ہوتا کہ اچھی جگہ باولنگ کرو۔

مزید پڑھیں: شاداب خان نے اسپورٹسمین اسپرٹ کی مثال قائم کردی

فاسٹ بولر نے کہا کہ میری کوشش تھی کہ بھارت خلاف میچ میں بیٹرز کو زیادہ رنز بنانے کا موقع نہ دوں، سوچا تھا کہ جہاں اچھی لائن سے باؤلنگ کی تو بھارت کے بیٹرز وکٹیں دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔