بلوچستان پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 56 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی
بلوچستان میں پاک افغان سرحدی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیماہ مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 56 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ مرکز کوئٹہ سے 79 شمال مغرب میں تھا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔