ایشیاکپ پاک بھارت میچ دیکھنے کیلئے کن شوبز شخصیات نے اسٹیڈیم کا رخ کیا

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر وائرل


ویب ڈیسک September 03, 2023
فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر وائرل (فوٹو: انسٹاگرام)

ایشیاکپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم معرکہ دیکھنے کیلئے دونوں ممالک کی شوبز شخصیات نے بھی اسٹیڈیم کا رخ کیا۔

گزشتہ روز سری لنکا کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرے نے جہاں شائقین کرکٹ کو دیوانہ بنایا وہیں شوبز شخصیات بھی میچ سے لطف اندوز ہوتی نظر آئیں۔

سنسنی خیز مقابلے کو براہ راست دیکھنے قومی ٹیم کا حوصلہ بڑھانے کیلئے اداکار و میزبان مومن ثاقب، خوبرو اداکارہ کنزہ ہاشمی بھی اسٹیڈیم میں موجود تھے جبکہ انکے علاوہ معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی انکی اہلیہ عروبہ جتوئی اور عرفان جونیجو بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ پاک بھارت کرکٹرز کی دوستی پر گوتم گمبھیر چراغ پَا ہوگئے

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر بالی ووڈ اداکار کرن واہی کے ہمراہ تصویر شیئر کی جس میں ان دونوں کو اپنی اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے پاک بھارت شرٹ میں ملبوس دیکھا گیا۔







View this post on Instagram


A post shared by Momin Saqib (@mominsaqib)












تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں