سنی دیول کی ’غدر2‘ نے شاہ رخ خان کی ’پٹھان‘ کو پیچھے چھوڑ دیا

سنی دیول کی فلم غدر-2 نے باکس آفس پر تیز رفتار بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا


ویب ڈیسک September 03, 2023
سنی دیول کی فلم غدر-2 نے باکس آفس پر تیز رفتار بزنس کا نیا ریکارڈ قائم کردیا, فوٹو: فائل

ماضی کے معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے کافی عرصے بعد بالی ووڈ میں دھماکے دار انٹری دی اور شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر خان سمیت اپنے کئی جونیئرز کو مقبولیت میں چت کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلم انڈسٹری میں کم سے کم وقت میں زیادہ سے زیادہ کمائی کرنے والی فلموں میں سنی دیول کی غدر-2 نے نیا ریکارڈ بنا کر تیز ترین رفتار میں بزنس کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سنی دیول کی 'غدر 2' نے باکس آفس پر 500 کروڑ روپے کا بزنس صرف 24 ویں روز عبور کرلیا جب کہ اتنا ہی بزنس کرنے میں شاہ رخ خان کی فلم بلاک بسٹر فلم پٹھان کو 28 دن لگے تھے اور باہو بلی نے یہ ہندسہ 34 ویں روز عبور کیا تھا۔

سنی دیول کی غدر-2 بھارتی فلم انڈسٹری کے باکس آفس کی نئی تاریخ رقم کر رہی ہے اور بالی ووڈ فلم کے ناقدین بھی غدر-2 کی اتنی مقبولیت پر حیران ہیں۔

خیال رہے کہ مسلسل ناکامی کا سامنے کرنے والے شاہ رخ خان کو فلم پٹھان سے بالی ووڈ میں نئی زندگی ملی ہے۔ اسی طرح سنی دیول کا بھی غدر 2 سے بھارتی فلم انڈسٹری میں کم بیک ہوا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں