پنجاب کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج کی تیاری

وزیراعلیٰ نے خصوصی پیکیج کی تیاری کے لیے جامع سفارشات طلب کر لیں


ویب ڈیسک September 03, 2023
فوٹو فائل

نگراں وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر کاشتکاروں کے لیے خصوصی پیکیج تیار کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ نے خصوصی پیکیج کی تیاری کے لیے جامع سفارشات طلب کر لیں۔

چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکریٹریز زراعت، لائیو اسٹاک، آبپاشی، خزانہ اور پنجاب بینک کے حکام پر مشتمل ٹیم پیکیج کے لیے سفارشات تیار کرے گی۔

ہر ڈویژن میں ماڈل زرعی مارکیٹ کے قیام کے لیے بھی پائیدار پلان طلب کر لیا ہے۔ ماڈل زرعی مارکیٹ میں پیسٹی سائیڈز، زرعی آلات، کھاد اور بیچ میسر ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں