ایشیاکپ بنگہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرادیا
335 رنز کے تعاقب میں افغانستان کی ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی
ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو 89 رنز سے ہرادیا۔
قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلہ دیش نے افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا بڑا ہدف تھا جس کے جواب میں افغانستان کی پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 245 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
افغانستان کی طرف سے ابراہیم زادران 75، حشمت اللہ شاہدی 51 اور رحمت شاہ 33 رنز بناکر نمایاں رہے۔ راشد خان 24، نجیب اللہ زادران 17 اور گلبدین نائب 15 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔
مزید پڑھیں: گوتم گمبھیر آپے سے باہر، اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو نازیبا اشارہ
بنگلہ دیش کی طرف سے تسکین احمد نے 4، شوریف الاسلام نے 3، حسن محمود اور مہدی حسن میراز نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334 رنز بنائے۔ مہدی حسن میراز 112 رنز بنانے کے بعد ریٹائرڈ ہرٹ جبکہ نجم الحسین شانتو 104 رنز بناکر رن آؤٹ ہوئے۔
اوپنر محمد نعیم 28، توحید ہردوئے 0، مشفق الرحیم 25 اور شمیم حسین 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ شکیب الحسن 18 گیندوں پر 32 اور عفیف حسین 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
مزید پڑھیں: ''ایشیاکپ؛ بابراعظم کی نیپال کیخلاف سینچری، مجھے نہیں لگتا کوئی پیغام ہے''
افغانستان کی طرف سے گلبدین نائب اور مجیب الرحمان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی جبکہ بنگلہ دیش کے تین کھلاڑی رن آؤٹ ہوئے۔
قبل ازیں بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹ کر سپر فور کیلئے کوالیفائی کریں۔
انہوں نے بتایا کہ پلئینگ الیون میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں، تنزید حسن، مستفیض الرحمان کو آرام کروایا گیا ہے جبکہ شوریف السلام، حسن محمود کو ٹیم میں جگہ دی گئی ہے۔
اس موقع پر افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز میں کھیلی گئی پلئینگ الیون کو میدان میں اُتارا ہے، کوشش ہوگی ایونٹ کا آغاز جیت کے ساتھ کریں۔
واضح رہے کہ گروپ اے میں اگر بنگلہ دیش کو آج افغانستان کے خلاف میچ میں شکست ہوتی ہے تو وہ ٹورنامنٹ کے سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کرنے سے محروم ہوجائیں گے۔
افغانستان کا اسکواڈ
کپتان حشمت اللہ شاہدی، رحمان اللہ گرباز، ابراہیم زدران، رحمت شاہ، حشمت اللہ شاہدی، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، کریم جنت، گلبدین نائب، راشد خان، مجیب الرحمان اور فضل الحق فاروقی شامل ہیں۔
بنگلہ دیش کا اسکواڈ
شکیب الحسن (کپتان)، محمد نعیم، نجم الحسن شانتو، مہدی حسن میراز، نجم الحسن شانتو، توحید ہردوئے، مشفق الرحیم، شمیم حسین پٹواری، عفیف حسین، تسکین احمد، حسن محمود، اور شوریف اسلام شامل ہیں۔