پاکستان چلے جاؤ بھارتی ٹیچر نے مسلم طلبا کو کلاس سے نکال دیا

یہ ملک صرف ہندوؤں کا ہے، کلاس ٹیچر کی عجیب منطق


ویب ڈیسک September 03, 2023
ہندو پرنسپل نے ہندو طلبا سے مسلم طالب علم کو تھپڑ بھی پڑوائے تھے، فوٹو: فائل

بھارت میں یوپی اور دہلی کے بعد اب ریاست کرناٹک میں بھی درس و تدریس سے وابستہ اساتذہ بھی ہندواتوا کے نظریے میں ڈھل گئے اور مسلم طلبا کے ساتھ اہانت آمیز رویہ رکھنے لگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک میں شیوموگا ضلع کے ایک اسکول میں پانچویں جماعت کے دو مسلم طلبا لڑ رہے تھے اور شور مچا رہے تھا جس پر کلاس ٹیچر غصے میں آگئے اور بچوں کو سمجھانے کے بجائے کہا کہ پاکستان جاؤ، یہ ہندوؤں کا ملک ہے۔

یہ خبر پڑھیں : بھارت؛ایک اور اسکول ٹیچر نے توہینِ اسلام کی اورمسلم طلبا کو ہراساں کیا

مسلم بچے اپنے رول ماڈل ٹیچر کی تعصب بھری زبان دیکھ کر افسردہ ہوگئے اور گھر آکر رونے لگے۔ والدین کے پوچھنے پر طلبا نے پورا قصہ سنایا جس پر والدین نے محکمہ تعلیم میں ٹیچر کی شکایت کردی۔

محکمہ تعلیم نےکلاس ٹیچر کا دوسرے اسکول تبادلہ کرکے کارروائی کا حکم دیا اور ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی گئی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : بھارت میں ہندوتوا راج؛ ٹیچر نے ہندو طلبا سے مسلمان بچے کو تھپڑ لگوادیے

یاد رہے کہ اس سے قبل اتر پردیش کے ایک اسکول میں ٹیچر نے ہندو کلاس فیلوز سے مسلم طالب علم کو تھپڑ لگوائے تھے جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی تھی تاہم ٹیچر اپنی ڈھٹائی پر قائم رہی تھیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں