بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک اور 3 زخمی

آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے


ویب ڈیسک September 03, 2023
بھارت میں آسمانی بجلی گرنے سے 10 ہلاک اور 3 زخمی، فوٹو: فائل

بھارتی ریاست اڑیسہ میں گرج چمک کے ساتھ شدید بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اڑیسہ میں موسلا دھار بارش نے معمولات زندگی درہم برہم کرکے رکھ دی۔ صرف 90 منٹ میں بھونیشور میں 126 جب کہ کٹک میں 95.8 ملی میٹر بارش ہوئی۔

بارشوں کے دوران آسمانی بجلی گرنے سے 4 افراد ضلع خردہ، 2 بولانگیر اور ضلع انگول، بودھ، جگت سنگھ پور اور ڈھینکنال میں ایک ایک شخص ہلاک ہوئے۔

اسی طرح ضلع خردہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 3 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

بھارت میں رواں برس بارشوں کے کئی ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ غیر متوقع بارشوں اور مودی سرکاری کی ناہلی سے باران رحمت شہریوں کے لیے زحمت بن گئی۔

محکمہ موسمیات نے اڑیسہ میں آئندہ 4 روز میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو غیر ضروری طور پر گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں