سپریم کورٹ میں کیسز کی سماعت کے لئے چار بنچ تشکیل

آئندہ ہفتے سپریم کورٹ میں سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت، اوگرا عملدرآمد اور دیگر کیسوں کی سماعت ہوگی


ویب ڈیسک May 11, 2014
رواں ہفتے لاپتہ افراد کیس, اوگرا عمل درامد کیس اور سیکرٹری دفاع یاسین ملک کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوگی۔ فوٹو:فائل

سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سیکرٹری دفاع کے خلاف توہین عدالت، اوگرا عملدرآمد اور دیگر کیسوں کی سماعت ہوگی ۔

سپریم کورٹ میں رواں ہفتے مقدمات کی سماعت کے لئے چار بنچ تشکیل دے دیئے گئے ہیں، پہلا بنچ چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید اور جسٹس مشیر عالم پر مشتمل ہے، دوسرا بنچ جسٹس ناصرالملک جسٹس امیر ہانی مسلم اور جسٹس اعجاز احمد چوہدری پر مشتمل ہے، تیسرے بنچ میں جسٹس جواد ایس خواجہ جسٹس گلزار احمد اور جسٹس محمد اطہر سعید شامل ہیں جبکہ چوتھے بنچ میں جسٹس سرمد جلال عثمانی اور جسٹس دوست محمد خان شامل ہیں۔

رواں ہفتے چار بنچوں میں مختلف اہم کیسوں کی سماعت بھی ہوگی جن میں لاپتہ افراد کیس اوگرا عمل درامد کیس میں نیب کی پیش رفت، سی این جی اسٹیشنوں کو لائسنسوں کے غیرقانونی اجراء، عابدہ ملک کیس میں سیکرٹری دفاع یاسین ملک کے خلاف توہین عدالت کیس اور ضلع سانگھڑ میں آئل کمپنیوں کی جانب سے پھیلنے والی ماحولیاتی الودگی سمیت دیگر مقدمات کی سماعت ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں