خورشیدہ کا نگراں حکومت کو تجویز ’وزیراعظم اور کابینہ غیرمعمولی صلاحیت کا مظاہرہ کریں‘

جلد فیصلے ناگزیر ہیں جن میں عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کے لئے فوری اقدامات شامل ہیں، رہنما پیپلز پارٹ


ویب ڈیسک September 03, 2023
—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت نگران حکومت کو کئی ایک چیلنجز درپیش ہیں اور ان سے نبرد آزما ہونے کیلئے وزیراعظم اور ان کی کابینہ کو غیر معمولی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں کچھ معاملات پر جلد فیصلے ناگزیر ہیں جن میں عوامی ریلیف اور معاشی استحکام کے لئے فوری اقدامات شامل ہیں جبکہ فارن کرنسی کا استحکام براہ راست ہماری معاشی خوشحالی اور ترقی سے جڑا ہوا ہے۔

خورشید شاہ نے کہا کہ رویے کی مضبوطی سے ہماری معیشت بھی مضبوط ہوگی اور حکومت پر مالی دباو میں بھی کمی آئے گی، پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور ہمیشہ عوام اور ریاست رہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وہ توقع رکھتے ہیں کہ نگران حکومت مفاد عامہ کیلئے زیر غور معاملات پر جلد اور عوام کے حق میں فیصلے کرے گی تاکہ عوام کی موجودہ مشکلات کا کچھ نا کچھ تدارک ممکن بنایا جا سکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں