آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں اپنا ڈیٹا استعمال ہونے سے کیسے روکیں

مائیکروسافٹ یا گوگل جیسی کمپنیاں AI ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کا ڈیٹا استعمال کرتی ہیں


ویب ڈیسک September 03, 2023
[فائل-فوٹو]

رواں سال آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں کئی گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے خاص طور پر مائیکروسافٹ اور گوگل جیسی کمپنیوں میں جہاں صارفین کے ذاتی ڈیٹا کو حاصل کیا جاتا ہے۔ تاہم اب صارفین اپنے ڈیٹا کو محفوظ بنا سکتے ہیں۔

اگرچہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی میں کافی بہتری آئی ہے لیکن یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ صارفین نے اس کی قیمت چکانی آئی ہے۔ مائیکروسافٹ یا گوگل جیسی کمپنیاں AI ٹیکنالوجی کو مزید بہتر بنانے کیلئے عوام کا ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔ اور اکثر اس میں صارفین کی ذاتی معلومات (PII) شامل ہوتی ہیں جس سے صارف کمپنیوں یا لوگوں کی رازداری کا استحصال ہوتا ہے۔

تاہم اب آپ میٹا پر اپنے ڈیٹا کو کافی حد تک کنٹرول کرسکتے ہیں جسے کمپنی آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی تربیت کیلئے استعمال کرتی ہے۔ میٹا صارفین کو درخواست فارم جمع کرانے کا آپشن دے رہا ہے جس کے تحت صارف کا ذاتی ڈیٹا کافی حد تک محفوظ ہوجائے گا لیکن بدقسمتی سے فارم میں صرف فریق ثالث کی خدمات اور ذرائع کا احاطہ کیا گیا ہے جس کا مطلب ہے کہ آپ میٹا فیس بک اور انسٹاگرام سروسز کیلئے آپ کا ڈیٹا استعمال کرسکتا ہے۔

علاوہ ازیں میٹا نے درخواست جمع کرائے جانے کے بعد تعمیل کی مدت کی کوئی حد مقرر نہیں کی ہے۔ فارم جمع کرانے سے آپ خود بخود ڈیٹا کو حذف کرنے کے اہل نہیں ہوں گے۔ میٹا آپ کی درخواست موصول ہونے کے بعد اس کا جائزہ لے گا اور ملک کے رازداری کے قوانین کے مطابق عمل کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں