ایشیاکپ پی سی بی کا دوسرے مرحلے کے میچز کی کولمبو سے منتقلی پر تحفظات

کولمبو میں جاری شدید بارشوں کی وجہ سے ایشین کرکٹ کونسل میچز دوسرے وینیو پر منتقل کرنے پر غور کررہی ہے


ویب ڈیسک September 03, 2023
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

موسم کی وجہ سے ایشیا کپ کے دوسرے مرحلے کو کولمبو سے منتقل کیے جانے کے معاملے پر پی سی بی نےتحفظات کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق سری لنکا میں جاری بارشوں کے پیش نظر سپر فور مرحلے کے میچز کی کولمبو سے ممکنہ منتقلی کے معاملے پر پی سی نے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

ایشین کرکٹ کونسل ان تحفظات کی روشنی میں اپنا ہوم ورک کرے گی، ہوم ورک میں مختلف آپشنز پر غور کیا جائے گا اور ایسا وینیو تلاش کرنے کی کوشش کی جائے گی جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہورہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ؛ سپر فور مرحلے کے میچ کولمبو سے منتقل کیے جانے کا امکان

دمبولا ایسا وینیو ہے جہاں ان دنوں بارشیں نہیں ہورہیں، نیا وینیو تلاش کرنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل پی سی بی کو آگاہ کرے گی، حتمی فیصلہ کرنے کے لیے جلد اجلاس ہوگا۔

مزید پڑھیں: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد تین روزہ دورے پر کل پاکستان پہنچے گا

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پہلے ہی بارشوں کی وجہ سے ایشیا کپ کے متاثر ہونے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔ سری لنکا میں ان دنوں میں میچز کروانے کا فیصلہ ایشین کرکٹ کونسل نے کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں