واہگہ بارڈر 1965 کی پاک بھارت جنگ کے شہدا کی قربانیوں کا امین
زندہ قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں، پاکستان رینجرز
یوم دفاع جیسے جیسے قریب آرہا ہے لاہور کے واہگہ بارڈر پر پریڈ دیکھنے آنیوالوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے، ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد واہگہ بارڈرپہنچی، پریڈ دیکھنے آنیوالے غیر ملکی بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔ پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کا کہنا ہے واہگہ سرحد ہمارے شہدا کے خون اور قربانیوں کی امین ہے۔
لاہور کے واہگہ بارڈر پر ہر روز سورج ڈھلنے سے پہلے پرچم اتارے جانے کی تقریب اور پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی شاندار پریڈ ہوتی ہے لیکن یوم دفاع کی وجہ سے یہاں پریڈ دیکھنے آنیوالوں کی تعداد بڑھتی جارہی ہے۔
کراچی،کوئٹہ،پشاور،گلگت بلتستان سمیت ملک بھر سے شہریوں کی بڑی تعداد اتوار کے روز پریڈ دیکھنے پہنچی۔ بزرگ،نوجوان،خواتین،بچے سب کا جوش وجذبہ دیدنی تھا۔ ستمبر کی گرمی اور حبس کے باوجود واہگہ سٹیڈیم میں بیٹھے ہزاروں شائقین اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے۔
شہریوں کا کہنا تھا ٹی وی سکرین پر پریڈ دیکھنے کا وہ مزہ نہیں ہے جو یہاں براہ راست دیکھنے میں یے۔ رینجرز کے جوانوں کی پریڈ اور جوش وجذبہ دیکھ کر پاکستان سے محبت اورعقیدت کا جذبہ بڑھ جاتا ہے۔ حیدر آباد سندھ سے آنیوالی بچیوں نے پرجوش نعرے لگاتے ہوئے کہا وہ بڑی ہوکر پاکستان رینجرز کا حصہ بنیں گی۔بعض شہریوں نے کہا کہ یوم دفاع پر یہاں چونکہ رش بہت زیادہ ہوتا ہے اس لیے وہ لوگ پہلے ہی پریڈ دیکھنے آگئے ہیں ۔
یوم دفاع کی مناسبت سے پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کا جوش اور جذبہ بھی کئی گنا بڑھ جاتا ہے،واہگہ بارڈر وہ مقام ہے جہاں 1965 اور 1971 میں ہندوستان کے ساتھ لڑی گئی جنگوں میں پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں نے اس پاک سرزمین کی حفاظت کرتے ہوئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا تھا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ وہ مقام ہے جہاں 1965 اور 1971 کی جنگوں میں پاکستان رینجرز کے جوانوں نے اس پاک سرزمین کی حفاظت کے لیے اپنے خون کی قربانی دی اور جام شہادت نوش کیا،زندہ قومیں اپنے شہدا کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرتیں۔ اب جبکہ یوم دفاع قریب ہے تو ہمیں بھی اپنے شہدا کا خون جوش دلاتا ہے۔ ہم بھی اس پاک سرزمین کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے کو تیار ہیں۔
رینجرز کے شیردل جوان جب بھارتی جوانوں کی انکھوں میں آنکھیں ڈال کر اور سینہ چوڑا کرکے للکارتے ہیں تو فضا نعرہ تکبیر اورپاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھتی ہے۔
واضع رہے کہ 6 ستمبر 1965 کو جب بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں اچانک لاہور پر حملہ کیا تو مشرقی سرحد پر تعینات پاکستان رینجرز پنجاب کے جوان اس وطن کی سرحدوں کی نگہبانی کرتے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔ بھارتی فوج نے بی آربی نہر تک پہنچ گئی تھی۔ بی آربی نہر دشمن کی راستے میں ایک بڑی دیوار ثابت ہوئی اور پاک فوج نے بھارتی فوج کے لاہور پر قبضے کے خواب کو چکنا چور کردیا تھا۔