ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر کراچی سے لاپتا

بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کی گمشدگی پر سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا


Staff Reporter September 03, 2023
فوٹو: ٹوئٹر

معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ لاپتہ ہوگئے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے شوہر بلال شاہ کے اغوا کا مقدمہ ڈیفنس تھانے میں بلال شاہ کی والدہ بی بی شہزادی بیگم کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ 27 اگست کی شب قیوم آباد بی ایریا سے انکے بیٹے بلال شاہ کو سادہ لباس میں ملبوس افراد جو تین گاڑیوں میں سوار تھے گاڑی سمیت اغواء کر کے لے گئے جس کے بعد بیٹے سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

بلال شاہ کی والدہ نے بیٹے کے لاپتا ہونے پر سندھ ہائیکورٹ سے بھی رجوع کیا تھا۔ بلال شاہ کی والدہ کی درخواست آج سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے۔ وکیل منیر احمد نے گمشدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حریم شاہ برطانیہ میں ہے۔ دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ بلال شاہ کو 26 اگست کو نامعلوم افراد مین کورنگی روڈ سے اغوا کر کے لئے گئے۔

والدہ نے مزید کہا کہ میرے بیٹے کیخلاف کوئی کیس نہیں۔ بلال شاہ ایک ہفتہ قبل لندن سے کراچی پہنچے تھے۔ بلال شاہ اپنی والدہ سے ملاقات کے بعد گھر سے نکلے تو انہیں مین کورنگی روڈ سے اغوا کر لیا گیا۔ ڈیفنس تھانے میں درخواست بھجوادی، پولیس تاحال بازیاب نہیں کرواسکی۔

قبل ازیں معروف ٹاک ٹاکر حریم شاہ نے ایکس ( ٹوئٹر) پر جاری ویڈیو پیغام میں کہا کہ انکے شوہر بلال کو پاکستان میں سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد اغوا کرکے لئے گئے ہیں۔ قانون نافذ کرنیوالے ادار انکے شوہر کا پتہ کروائیں۔ بلال کا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں۔

حریم شاہ نے کہا کہ میرے شوہر کے اغوا کو 7 دن ہو گئے ہیں، متعلقہ تھانے پر نہ جانے کس کا دباؤ ہے کہ وہ ابھی تک پتا نہیں لگاسکے کہ بلال کو کس نے اغوا کیا ہے۔

حریم شاہ نے کہا بلال کی بازیابی کیلئے ہم نے کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کردی ہے۔ بے قصور انسان کو غیر قانونی طریقے سے جس طرح اغوا کیا گیا ہے اس پر انکی فیملی بہت پریشان اور کرب میں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں